Breaking News

Imran Khan Wife Bushra Manika Going Back


Imran Khan Wife Bushra Manika Going Back



Imran Khan Wife Bushra Manika Going Back

پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان اور ان کی بیوی بشریٰ مانیکا کے تعلقات شادی کے آغاز میں ہی گڑبڑ 

کا  شکار ہو گئے ہیں اور نجی اخبار کے دعوے کےمطابق بشریٰ مانیکا اپنے خاوند سے ناراض ہو کر بنی گالہ چھوڑ کر جا 

چکی ہیں۔

روزنامہ امت نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی اپنے خاوند عمران خان سے ناراض ہو کر چلی گئیں ہیں اور انہیں گئے 

ہوئے ایک ماہ کا عرصہ ہو گیاہے۔ دونوں میں ناراضگی کی وجہ بشریٰ کے  پہلے  شوہر سے ہونے والے ایک بیٹے کی بنی 

گالہ آمد اور رہائش بنی



اخبار نے دعویٰ کیا ہےکہ بشریٰ مانیکا کے سابقہ شوہر سے ایک بیٹا بنی گالہ میں ٹھہرا تو عمران خان اور بشریٰ مانیکا   کے 

درمیان دوریاں پیدا ہوگئیں کیونکہ دونوں میں یہ معاہدہ ہوا تھا کہ ان کے خاندان سے کوئی بھی آدمی زیادہ عرصہ 

کےلئے بنی گالہ میں نہیں ٹھہرے گا ۔

عمران خان اور ان کی دوسری بیوی ریحام خان میں بھی اختلافات کی وجوہات میں سے ایک ریحام خان کے بیٹے کا بنی 

گالہ میں آ کر ٹھہر جانا تھا جس پر کپتان ان سے  ناراض ہوئے تھے۔ اگر چہ بنی گالہ کے ذرائع نے اس بات کو راز 

میں رکھا ہو اہے تاہم یہ طے ہے کہ کچھ نہ کچھ گڑ بڑ ضرور ہوئی ہے۔

نجی اخبارنے  دعویٰ بھی کیا ہے کہ چونکہ بشریٰ مانیکا کو بنی گالہ سے گئے ایک مہینے سے زائد کا وقت ہو چکا ہے اس 

لئے عمران خان کی تیسری شادی پر ناراضگی کا اظہار کرنے والی عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان بنی گالہ 

میں مقیم ہیں اور دونوں اپنے بھائی کے گھر کی آرائش کا کام کررہی ہیں۔


رپورٹ کے مطابق گھر کی توسیع کی جارہی ہے اور یہاں تک کہ کھڑکیوں دروازو ں کے شیشے بھی تبدیل کر دئیے 


گئے۔ رپورٹ میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ عمران خان کی بہنیں اگر تیسری شادی کے فیصلے سے خوش  نہیں تھیں تو 


وہ اتنے لمبے عرصے سے اپنے بھائی کے گھر میں کیوں قیام پزیر ہیں اور گھر کا حلیہ کیوں تبدیل کیا جا رہا ہے ؟؟ اور 

سب کچھ انتہائی حیران کن ہے۔


Imran Khan Wife Bushra Manika Going Back

  • ·       bushra manika age
  • ·       imran khan new wife
  • ·       imran khan marriage
  • ·       imran khan bushra bibi
  • ·       bushra manika biography
  • ·       bushra manika wiki
  • ·       bushra manika pic

ALSO CHECK



No comments