Breaking News

پاکستان اور چین نے ملکر گوادر بار ے ایسا شاندار کام کر دیا جس کا پوری دنیا کو انتظار تھا


پاکستان اور چین نے ملکر گوادر بار ے ایسا شاندار کام کر دیا جس کا پوری دنیا کو انتظار تھا
بھا رت کے تو پیر و ں تلے زمین ہی نکل گئی


گوادر (نیوز ڈیسک ) پاکستان اورچین نےگوادر فری زون فیز ون کے افتتاح کے ساتھ ساتھ گوادراورچین کے بندرگاہوں والے شہروں کے درمیان تعاون کومضبوط کرنے کے ضمن میں پانچ معاہدوں اورمفاہمت کی ایک دستاویزپردستخط کردئیے۔تفصیلات کے مطابق گوادر فری زون کے فیز ون کے افتتاح کے بعد پاکستان اور چین کے درمیان معاہدوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی ، اس تقریب میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی موجود تھے۔
وزیراعظم کی موجودگی میں

پاکستان اور چین کے نمائندوں نے متعدد معاہدوں پردستخط کئے ، ان معاہدوں میں تیانجن اور گوادر بندرگاہ کے درمیان سسٹر پورٹس کا معاہدہ، پیانگ سٹی اور گوادر کے درمیان سسٹر سٹیز کا معاہدہ، خطے میں غربت کے خاتمے کیلئے گوادر ترقیاتی ادارےاور چائنہ ہولڈنگ کمپنی کے درمیان معاہدہ شامل ہے۔ پاکستان سٹیٹ آئل ، چینی کمپنی جی آئی ٹی ایل اور گوادر کے درمیان بھی معاہدہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ اس تقریب میں سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور فری زون کمپنی کے درمیان اور ہاتا ٹریڈ سٹی اور گوادر فری زون کے درمیان بھی معاہدہ ہوا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، وزیرداخلہ احسن اقبال،وفاقی وزیرامورکشمیرمیرحاصل خان بزنجو، وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب ،چین کے اوورسیزپورٹ ہولڈنگ کمپنی کے چئیرمین ژانگ باؤ زونگ اورگوادرپورٹ اتھارٹی کے چئیرمین دوستین خان جمالدینی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

2 comments: