Breaking News

Reham Khan New Tweet About Imran Khan

Reham Khan New Tweet About Imran Khan 2018




reham khan twitter


سینیٹ کے چیئر مین کیلئے سیاسی جماعتیں اپنا نمائندہ منتخب کروانے کیلئے کوشیشیں کر رہی ہیں اور اسی سلسلے میں تحریک انصاف کے چیئرمین نے اپنی سینیٹ کی تما م سیٹیں بلوچستان کے وزیراعلیٰ کی جھولی میں ڈال دی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن سے قبل بلوچستان میں ن لیگ کی حکومت گرا دی گئی جس کے بعد میر عبدالقدوس نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالا تاہم اب سینیٹ چیئرمین کی دوڑ میں پیپلز پارٹی اور وزیراعلیٰ بلوچستان مبینہ طور پر ایک ہی نظر آ رہے ہیں جس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز نے بھی عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’دشمنی آپکی نوازشریف سے تھے اور ہتھیار زرداری کے سامنے ڈال دیئے ‘۔
اسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی میدان میں آ ئیں اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ آ گئی ہے ،،، زرداری پی ٹی آئی کے نئے چیئرمین کے طور پر “۔

ریحام خان کی جانب سے یہ ٹویٹ کیا گیا تو ساتھ ہی پی ٹی آئی کے سپورٹرز فوری میدان میں آ ئے اور انہو ں نے ریحام خان کو تنقید کا نشانہ بنا نا شروع کر دیا ہے ۔

Reham Khan New Tweet About Imran Khan

No comments