Breaking News

شامی باغیوں نے جنگی طیارہ مارگرایا،طیارہ کےپائلٹ کا کیا حشر کیا؟

باغیوں نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے ذریعے


Pak News Group

روسی جنگی طیارے کو نشانہ بنایا۔روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگی طیارہ تباہ ہونے سے پہلے پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھاوزارت دفاع نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پائلٹ جب زمین پرپہنچا تو اس کی باغیوں سے جھڑپ ہوئی اور وہ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔روسی جنگی طیارے سخوئی 25 کو ادلب کے علاقے مسران میں جاری سیکیورٹی فورسز کی زمینی کارروائیوں میں فضائی مدد فراہم کررہا تھا

جب اسے نشانہ بنایا گیا۔روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ جہاز کے پائلٹ کے پاس واقعے کی رپورٹ دینے کے لیے وقت تھا کہ وہ اس علاقے میں اترا ہے جو باغیوں کے قبضے میں ہے۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ پائلٹ کی لاش کو واپس لینے کی ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ روس کی شام میں کارروائیوں کے دوران 45 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔


















No comments